جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

روز پوری دنیا کی مسجدوں میں آذان ہوتی ہے مگر کیا آپ نے کبھی کسیگرجا گھر میں جمعے کی آذان ہوتے دیکھا ہے؟

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

واشنگٹن: جائے نماز بچھی ہوئی تھیں اور پہلی صف میں موجود ایک شخص نے بلند آواز میں اذان دی، جس کے بعد امام نے ‘اللہ ھو اکبر’ کہتے ہوئے نماز پڑھانا شروع کر دی۔

یہ الفاظ اور مناظر دنیا بھر میں موجود لاکھوں مسجدوں میں ہر روز سنے اور دیکھے جاتے ہیں لیکن واشنگٹن میں یہ ایک تاریخی موقع تھا۔

امریکی دارالحکومت میں واقع قومی گرجا گھر میں پہلی مرتبہ جمعہ کی نماز ادا کی گئی۔

گرجا گھر کے وسیع و عریض ہال میں اذان کی آواز گونجنے پرایک نمازی نے اسے ‘حیران کن اور خالصتاً روحانی تجربہ قرار دیا’۔

نمازیوں کو خوش آمدید کہنے والی ریورنڈ جینا کیمبل نے کہا یہ گرجا گھر تمام لوگوں کیلئے عبادت کی جگہ ہے۔

‘ہمیں چاہیئے کہ ہم اپنے دل وسیع کریں اور ایک ہی خدا کی عبادت کرتے ہوئے اس سے مغفرت طلب کریں’۔

اس تاریخی موقع پر امریکا کیلئے جنوبی افریقہ کے سفیر ابراہیم رسول نے امامت کے فرائض سر انجام دیے۔

انہوں نے نمازیوں کو یاد دلایا کہ وہ ایسے مشکل دور میں یہ نماز ادا کر رہے ہیں ‘جب دنیا کو برائی سے خطرہ لاحق ہے’۔

‘اگر ہم نے اسے نہ روکا تو وہ ہمیں ہماری عبادت گاہوں میں میسر سکون سے بھی محروم کر دیں گے’۔

انہوں نے خاص طور پر مشرق وسطی میں عیسائیوں کو قتل کرنے والے جنگجوؤں کا ذکر کرتے ہوئے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ دیر ہو جانے سے پہلے پہلے انہیں روک لیں۔

امریکا میں پاکستانی عیسائی برادری کے ایک رہنما وکٹر وی گل نے اسے بین المذاہب کیلئے عظیم موقع قرار دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…