ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

چین کے ایک گاؤں میں کچھ لوگوں نے ہزاروں چوہے چھوڑ دیئے۔ ایسا کیونکر ہوا؟

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

بیجنگ: ہر ملک اور ثقافت اپنے اندر عجیب وغریب توہمات اور رسم و رواج رکھتی ہیں ایسی ہی ایک توہم پرستی کا مظاہرہ کیا چین میں جہاں کچھ لوگوں نے بزرگوں کی صحت  کے لیے ایک ہزار چوہے گاؤں میں چھوڑ دیئے جس سے شاید انہیں صحت ملے یا نہیں لیکن گاؤں والوں کی صحت خطرے میں پڑ گئی ۔

چینی اخبار کے مطابق صوبہ گاؤنگ ڈونگ میں کچھ افراد نے اپنے ہی گاؤں میں ایک ہزار چوہے چھوڑ دیئے جنہوں نے گھروں میں گھس کر لوگوں کی ناک میں دم کردیا لیکن گاؤں والوں نے انہیں ٹھکانے لگانے کے لیے ایک فورس تشکیل دے ڈالی، اب چوہے آگے آگے اور گاؤں والے  پیچھے لیکن چوہوں نے بھی ان   کو تگنی کا ناچ نچا دیا اور بہت ہی کم ان کے ہاتھ لگے لیکن جیسی ہی یہ خبرحکام تک پہنچی  تو انہوں نے  چوہوں کے خاتمے کے لئے فوری طورپر ٹیم  روانہ کی جنہوں نے گاؤں والوں کو ان سے نجات دلائی۔

ادھر پولیس نے چوہوں کو گاؤں میں چھوڑنے والوں میں سے  2 افراد کو  گرفتار کرلیا، ان  کا کہنا تھا کہ  انہوں نے ایسا اپنے  بیمار بزرگوں کی صحت یابی کے لئے کیا۔

واضح رہے کہ چین میں عام رسم ہے کہ لوگ دوسروں کی مدد کے لئے عام طور پر کوئی نہ کوئی جانور جنگل میں چھوڑ دیتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…