جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

دبئی ٹیسٹ کا دوسر ا روز، نیوزی لینڈ کی آدھی ٹیم 252 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی۔۔۔۔۔ دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ کی ادھی ٹیم پاکستان کے خلاف 252 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ دبئی کے انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ نے 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 243 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو اوپننگ بلے باز ٹام لیتھم 137 اور کوری اینڈریسن 7 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے تاہم دوسرے ہی اوور میں اینڈریسن 9 رنز بنانے کے بعد احسان عادل کی گیند پر اظہر علی کو کیچ دے بیٹھے اور پویلین لوٹ گئے جس کے بعد ٹام لیتھم بھی اپنے اسکور میں بغیر کوئی اضافہ کئے راحت علی کا شکار بن گئے اور 137 رنز بنانے کے بعد ہی میدان بدر ہوگئے۔اس سے قبل کھیل کے پہلے روز کیویز کی جانب سے کپتان برینڈن میک کولم اور ٹام لیتھم نے اننگز کا آغاز کیا اور 77 رنز کا اوپنگ اسٹینڈ فراہم کیا، بلیک کیپس میں پہلا شگاف ڈالنے والے احسان عادل تھے جنہوں نے میک کولم کو 43 رنز کے انفرادی اسکور پر میدان بدر کیا، برینڈن میک کولم کے بعد لیتھم کا ساتھ نبھانے کین ولیمسن کریز پر آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے 76 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے اسکور کو 153 تک پہنچایا، اس موقع پر ذوالفقار بابر نے ان کی شراکت توڑی اور کین ولیمسن 32 رنز بنانے کے بعد بولڈ ہوئے، کین ولیمسن کے بعد لیتھم نے روز ٹیلر کے ہمراہ کیویز اننگز کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی۔
نیوزی لینڈ کے تیسرے آؤٹ ونے والے کھلاڑی روس ٹیلر تھے جو 23 رنز بنا کر اسپنر یاسر شاہ کا شکار بنے اور اس طرح پہلے دن کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز بنائے۔
واضح رہے کہ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں 248 رنز سے شکست دی تھی جس کے ساتھ قومی ٹیم کو سیریز میں 0۔1 کی برتری حاصل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…