لندن۔۔۔۔۔بھارتی حکمرانوں کی جانب سے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اور مستقبل کی سپر پاور ہونے کے دعوے تو بہت کئے جاتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ دنیا بھر میں غلامی کی زنجیروں میں جکڑے لوگوں کی سب سے بڑی تعداد اسی ملک کی باسی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق دور حاضر میں غلام ان لوگوں کو تصور کیا جاتا ہے جن سے جبری مشقت کرائی جائے، قرض کے عوض بلا معاوضہ مزدوری کرائی جائے ، لوگوں کی ان کی مرضی کے بغیر زبردستی ایک جگہ سے دوسری جگہ نقل مکانی کرائی جائے، انہیں محکوم بنانے کے لئے ان میں زبردستی کی شادیاں کرائی جائیں یا پھرمالی منفعت کے لئے ان کا جنسی استحصال کیا جائے۔ اس حوالے سے چلائی جارہی عالمی مہم ’’واک فری ‘‘ بھی چلائی جارہی ہے۔’’واک فری ‘‘ کی جانب سے کئے گئے سالانہ عالمی جائزے میں دنیا بھر کے 167 ملکوں میں لوگوں کے حالات اور معاشی و معاشرتی مسائل کا جائزہ لیا گیا جس کے تحت رواں برس دنیا بھر میں غلاموں کی تعداد میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 20 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جس کے تحت دنیا بھر میں 3 کروڑ 60 لاکھ افراد انسان غلامی کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں جو دنیا کی کل آبادی کا 5 فیصد حصہ ہیں، بھارت میں ایک کروڑ 40 لاکھ سے زیادہ افراد غلامی کی زندگی بسر کررہے ہیں جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے، دوسرے نمبر پر چین ہے جہاں 30 لاکھ انسان غلام ہیں۔ تیسرے نمبر پر پاکستان، چوتھے پر ازبکستان جبکہ روس پانچویں نمبر پر ہے۔ملکی آبادی کے تناسب کے لحاظ سے افریقی مملک ماریطانیہ میں غلاموں کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے جہاں 4 فیصد لوگ غلام ہیں اور ان کی اکثریت نسل در نسل سے غلام چلی آرہی ہے۔
سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت کاغلاموں میں پہلا نمبر
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی















































