جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

موٹاپے اور دل کی بیماریوں سے نجات کا انتہائی آسان نسخہ

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن: جدید ترین تحقیق نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ پھلوں اور سبزیوں کا استعمال نہ صرف  موٹا ہونے سے بچاتا ہے بلکہ یہ ہمارے دل کو بھی محفوظ رکھنے کا انتہائی آسان نسخہ ہے ۔

میڈیکل سائنس کے مشہور ترین میگزین پوسٹ میڈیکل جنرل میں شائع ہونے والی جدید ترین تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ہمیں اپنی کلوریز کو گننے کی بجائے سبزیاں، پھل، زیتون کے تیل اور خشک میوہ جات کھانے پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے جو نہ صرف دل کی بیماریوں اوراسٹروک سے محفوظ رکھتی ہیں  بلکہ موٹاپے کو کنٹرول کرنے کا باعث بھی بنتی ہیں۔ تحقیق کے مطابق  یہ غذائیں کم فیٹس رکھنے والے غذاؤں کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہیں، میگزین میں لکھے گئے ایڈیٹوریل میں خبردار کیا گیا ہے کہ ڈائٹنگ صحت کے لیے نقصان دہ ہے اس کی بجائے کھانے پر توجہ دی جائے۔

تحقیق پر کام کرنے والوں سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ پھل، سبزیاں، زیتون کا تیل، میوہ جات تیزی سے وزن کم کرتے ہیں اورایسی غذائیں کولیسٹرول کم کرنے والی ادویات کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ تیزی سے کولیسٹرول کم کرتی ہیں جس سے وزن میں کمی واقع ہو تی ہے جب کہ سائنس دانوں نے برطانوی محکمہ صحت پر پر زور دیا ہے کہ وہ بھی اس قسم کی غذائیں اسپتالوں میں فراہم کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…