جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران "دماغ کی دہی" کے ریمارکس آخر کس نے دیے تھے؟ اور پھر کیا ھوا؟

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

کراچی: سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران ایم کیو ایم اراکین کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کے ریمارکس پر شدید احتجاج کیا گیا جب کہ اس دوران اراکین نے “گو شہلا گو” کے نعرے بھی لگائے۔

 اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت اجلاس کے دوران مختصر ترین وقفہ سوالات کے بعد اسپیکر باہر چلے گئے جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا  نے اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے رکن وقار شاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اندرون سندھ بااثر شخصیات اغوا برائے تاوان کی سربرپرستی کر رہے ہیں جس کے باعث ہندو برادری بھارت ہجرت کررہی ہے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رکن ڈاکٹر سکندر شورو نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کا امن و امان مشرف دور میں تباہ ہوا اور عسکریت پسندی ہی سب سے بڑا خطرہ ہے جو قیام امن میں بڑی رکاوٹ ہے۔

اجلاس کے دوران گرما گرمی بڑھنے پر پیپلزپارٹی ارکین نے ایم کیو ایم ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں لسی پلائی جائے جس پر ہنگامہ برپا ہوگیا اس پر مستزاد یہ کہ ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے ایم کیو ایم اراکین کو پانی اور لسی پلانے کی پیش کش کردی جس پر متحدہ اراکین احتجاجا سیٹوں پر کھڑے ہوگئے اور “گو شہلا گو” کے نعرے لگائے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…