اسلام آباد۔۔۔ وزیراعظم نواز شریف نے ملک بھر سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے انسداد پولیو فوکس گروپ قائم کردیا جو ہر 15 روز بعد وزیراعظم کو رپورٹ کرے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم کی زیر صدارت انسداد پولیو کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں کے وزرااعلی، وفاقی وزرا سمیت عالمی اداروں کے حکام بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پروزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک بھر سے اس موذی مرض کا 6 ماہ میں خاتمہ کردیں گے جبکہ اس حوالے سے وزیراعظم نے کابینہ ارکان پر مشتمل انسداد پولیو فوکس گروپ قائم کرنے کا اعلان کیا جس میں وزارت صحت، دفاع اور داخلہ شامل ہیں جو ہر 15 روز بعد وزیراعظم کو پولیو کے حوالے سے پیشرفت سے متعلق آگاہ کرے گی۔اجلاس کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دوسرے ملکوں کی نسبت پاکستان میں پولیو مہم میں مشکلات درپیش ہیں جس کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے اور اس کے لئے تمام اقدامات کریں گے،پاکستان کا ہربچہ عزیز ہے اور کسی کو معذور نہیں دیکھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے میں غفلت کو جرم سمجھتا ہوں اس لئے صوبے پولیو کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کریں اور ہم نے پولیو کے خلاف لڑائی ہر حال میں جیتنی ہے جبکہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اس لئے اس مہم کی خود نگرانی کررہا ہوں۔پولیو اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ، وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ اور وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک سمیت عالمی اداروں اور تنظیموں کے حکام بھی شریک ہوئے
وزیراعظم نے پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے انسداد پولیو فوکس گروپ قائم کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































