جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) پر پابندی کی درخواست سماعت کے لئے منظور

datetime 29  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور۔۔۔۔ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) پر پابندی کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی۔تحریک انصاف لاہور کے وکیل رہنما گوہرنوازسندھو نے گزشتہ روزدرخواست دائرکی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پولیٹیکل پارٹیزایکٹ کے تحت سیاسی جماعتوں میں انتخابات کا انعقاد لازمی ہے لیکن صورت حال یہ ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کی وصیت کی بنا پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بنائے گئے، نوازشریف بھی مسلم لیگ (ن) میں جعلی انتخابات کے ذریعے اپنی جماعت کے سربراہ بنے جبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) میں پارٹی انتخابات ہوتے ہی نہیں۔ چونکہ تینوں جماعتوں نے طویل مدت سے پارٹی انتخابات نہیں کرائے اس لئے وہ قانونی تقاضے پورے نہیں کر رہیں، اس لئے عدالت سے درخواست ہے کہ عدالت عالیہ تینوں جماعتوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ہدایت جاری کرے کہ اِنہیں انتخابی نشانات الاٹ نہ کئے جائیں۔گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست کو مسترد کرتے ہوئے اعتراض کیا تھا کہ اسے الیکشن کمیشن میں پیش کیاجائے تاہم بدھ کے روز عدالت عالیہ کے سینئیر جج جسٹس منصور علی شاہ نے اعتراض ختم کرتیہوئے درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…