کراچی۔۔۔..متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلز پارٹی کے رہنماوں کے درمیان گرما گرم بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج سندھ اسمبلی میں اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ صوبے کے مطالبے پر اسمبلی کا متفقہ فیصلہ تھا کہ یہاں کوئی اور صوبہ نہیں بنے گا۔ جبکہ ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کہتے ہیں کہ مہاجروں کے حوالے سے خورشید شاہ کی معافی منافقت پر مبنی ہے۔متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما محمد حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان بننے کے بعد جو جدوجہد مہاجروں نے کی وہ کسی نے نہیں کی۔حکومت سے الگ ہونے کا مقصد لڑائی یا جنگ نہیں بلکہ اپوزیشن بینچوں پر بیٹھ کر کرپشن کو بے نقاب کرنا ہے۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کا وقت ہے، ایسے بیانات ماحول کو خراب کرسکتے ہیں۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جن الفاظ کا چناو اور جس روئیے کا مظاہرہ کیا جارہا ہے ان تما م باتوں کا دلائل کے ساتھ جواب دے سکتے ہیں، لیکن ماحول میں گرما گرمی نہیں چاہتے۔ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہارالحسن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید کی جانب سے اس طرح کا بیان اور پھر معافی منافقت پر مبنی ہے قبل ازیں پیپلز پارٹی کے رہنما اور اسپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ، دونوں جماعتوں کے درمیان صلح میں اپنا کردار ادا کرنے کی بات پہلے بھی کی تھی اور اب بھی تیار ہوں، مل بیٹھ کر بات کرنے سے مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔اپوزیشن رہنما شہریار مہر کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کی لڑائی میں سندھ کا نقصان ہو رہا ہے۔