منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

کیچز ڈراپ ہونے سے فرسٹریشن ہورہی تھی، مصباح الحق

datetime 27  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
  • دبئی۔۔۔پاکستانی کپتان مصباح الحق نے دبئی ٹیسٹ کو اپنی دوسری بڑی کامیابی قرار دیا،میچ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے یہ بھی تسلیم کیا کہ کیچز ڈراپ ہونے سے انھیں فرسٹریشن ہورہی تھی،انھوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے تھے کہ میچ اس مقام پر آجائے کہ جہاں پریشر ہم پر آجاتا، جیسے جیسے اوورز کم ہوتے جاتے ہیں فیلڈنگ سائیڈ کی پریشانی بڑھتی جاتی ہے جس سے توجہ ہٹ جاتی ہے لیکن خوشی ہے کہ بولرز نے اپنی توجہ برقرار رکھی اور اس موقع پر اسد شفیق نے جو کیچ تھاما وہ ہمارے لیے بہت اہم رہا۔انھوں نے مزید کہا کہ اب ہم ابوظبی میں شیڈول دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی اپنی پوری توجہ کے ساتھ کھیلیں گے کیونکہ آپ آسٹریلیا جیسی بڑی ٹیم کے سامنے تساہل پسندی کے متحمل نہیں ہوسکتے، دونوں ممالک میں دوسرا معرکہ جمعرات سے شروع ہوگا، مصباح نے ساتھی پلیئرز کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ پوری ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انھوں نے کہاکہ انگلینڈ کے خلاف کلین سوئپ کے بعد یہ ٹیسٹ میچ میرے کیریئر کی دوسری سب سے بڑی کامیابی ہے، سری لنکا میں بھی ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی تھی لیکن پھر بھی ہم کامیابی حاصل نہیں کرپائے تھے، تاہم دبئی ٹیسٹ میچ میں ہم نے بیٹنگ اور بولنگ میں زبردست پرفارمنس دی ہے اور ہر کرکٹر نے اپنا کردار بھرپور طریقے سے نبھایا، انھوں نے ڈیبیو اسپنر یاسرشاہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا جیسی بڑی ٹیم کیخلاف یہ کارکردگی بہت ہی زبردست ہے۔یاسر شاہ کافی عرصے سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہے ہیں جس کا فائدہ انہیں اس ٹیسٹ میچ میں ہوا، ان میں بڑی کرکٹ کھیلنے کا ٹمپرامنٹ ہے، اسی طرح ذوالفقار بابر نے بھی اپنی اہمیت منوالی، یونس خان ٹیم میں شامل دیگر پلیئرز کیلیے رول ماڈل ہیں، وہ اپنے ڈسپلن اور انداز کے لحاظ سے منظم کرکٹر ہیں اور وہ ہر وقت نوجوان کرکٹرز کی جس طرح رہنمائی کرتے ہیں وہ بہت اہم ہے، نوجوان کرکٹرز ان سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں، دوسری جانب شکست خوردہ مائیکل کلارک نے کہاکہ پاکستان کو فتح کاکریڈٹ جاتا ہے لیکن ہم دوسرے ٹیسٹ میں بھرپو انداز میں واپس ا?نے کی کوشش کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…