ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

الله کی لاٹھی نے اپنا اصر دیکھا دیا۔

datetime 13  اکتوبر‬‮  2014 |

خلیج بنگال میں اٹھنے والاسمندری طوفان ’’ہدہد‘‘ بھارت کے مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا جس سے آندھراپردیش میں اب تک 6افراد کے ہلاک ہونیکی اطلاع ہے جبکہ 3لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔

دوسری طرف جاپان میں سمندری طوفان وانگ فانگ کے باعث ہونے والے مختلف حادثات میں 23افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق خلیج بنگال میں اٹھنے والا سمندری طوفان ہدہد اتوار کے روز صبح 6بج کر 30منٹ پر مشرقی ساحلی شہر وشاکھاپٹنم سے ٹکرایا۔ بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق وشاکھاپٹنم کے ساحلی علاقوںسے گزرتے ہوئے اس طوفان میں 205کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتارسے تیز ہوائیں چل رہی ہیں اور اس کے ساتھ بارش بھی ہورہی ہے۔

اس دوران آندھراپردیش اور اڑیسہ میں سیکڑوں درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور بجلی کے تار گرنے سے علاقے کی بجلی بند ہوگئی۔ خدشہ ہے کہ طوفان سے اونچی لہریں اٹھیں گی اور نچلے علاقے سیلاب کی زد میں آجائیں گے۔ دونوں ریاستوں میں سیکڑوں ریلیف کیمپ لگا دیے گئے ہیں۔ بھارت میں قومی آفات سے نمٹنے کے محکمے کے مطابق آندھراپردیش میں درخت کے نیچے دبنے سے 3افراد مارے گئے۔ حکام کاکہنا ہے کہ سمندری طوفان سے پہلے3 لاکھ 70ہزار سے زائدافراد کومحفوظ مقامات پرمنتقل کردیا گیاتھا۔

ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے بھارتی بحریہ اورکوسٹ گارڈ کو بھی چوکس کردیاگیا ہے اورمکینوں کو اپنے گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ ادھر اے پی پی کے  مطابق جاپان کی قومی موسمیاتی ایجنسی نے کہا کہ اختتام ہفتہ پرخوفناک طوفان جنوبی علاقے اوکی ناواکے جزیرے سے ٹکرانے اور 23افراد کو زخمی کرنے کے بعداہم جزائر کیوشو اور ہولناشوکی طرف بڑھ رہاہے اور پیر کی صبح ان جزیروں میں پہنچے گا۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ اتوار کو طوفان وانگ فانگ گوشیما کے جنوبی علاقے میں تھا اور اس کی رفتار 230 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…