اگر ریاست مدینہ بن گئی تو 19 کروڑ لوگوں کے ہاتھ کٹے ہوئے ہوں گے،انور مقصود

  بدھ‬‮ 22 مارچ‬‮ 2023  |  12:52

لاہور (این این آئی) معروف مزاح نگار انور مقصود نے کہا ہے کہ وزیراعظم بننے کے بعد سارے بیایمانوں کو معاف کردوں گا۔ایک سیشن کے دوارن مزاح نگار اور ادیب انور مقصود نے ماہرہ خان سے سوال پوچھا کہ اگر آپ پاکستان کی وزیراعظم بن گئیں تو سب سے پہلے کیا کام کریں گی؟

ماہرہ خان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ فلم ‘قائد اعظم زندہ باد’ میں اداکار قوی خان کا ڈائیلاگ تھا جس میں انہوں کہا تھا کہ ‘یا اللہ کوئی ایسا معجزہ ہوجائے کہ ساری حرام اور حلال کی کمائی میں فرق ہو’۔جس پر انور مقصود نے کہا کہ صرف ایماندار ہونا کافی نہیں ہے، جس طرح ایک گندی مچھلی پورے تالاب کو گندا کرسکتی ہے اسی طرح ایک اکیلا ایماندار شخص پورے ملک کو بے ایمان کرسکتا ہے، اکیلا ایماندار کچھ نہیں کرسکتا، پورا سسٹم تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔اس کے فوراً بعد ماہرہ خان نے انور مقصود سے یہی سوال کیا کہ اگر آپ وزیراعظم بنے تو سب سے پہلے کیا کریں گے؟جس پر انہوں نے طنزیہ انداز میں جواب دیا کہ وزیراعظم بننے کے بعد سارے بے ایمانوں کو معاف کردوں گا، وہ خود ہی بے ایمانی چھوڑ دیں گے۔انور مقصود نے مزید کہا کہ میں سب کو آزاد کردوں گا 30 کروڑ کی آبادی ہے، اگر ریاست مدینہ بن گئی تو 19 کروڑ لوگوں کے ہاتھ کٹے ہوئے ہوں گے۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

جاپان میں کن سوگی

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎