اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

حماد ارشاد زبردستی اغواء کر کے تین دن تک زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، مری کی رہائشی کی پریس کانفرنس

datetime 30  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) مری کے علاقے پھگواڑی کی رہائشی سترہ سالہ ماہ نور ارشد نے کہا ہے کہ اسے انکے علاقے کے نوجوان حماد ارشاد نے زبردستی اغواء کیا اور راولپنڈی میں کرائے کے مکان میں لا کرتین دن تک زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا،بعد ازاں اپنے دوست زبیر کے حوالے کر دیاجس نے میرے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی مگر میری مزاحمت پر وہ اسکا میں کامیاب نہ ہو سکا،

ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود پولیس ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہی ہے ،چیف جسٹس آف پاکستان، وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب واقعہ کا نوٹس لیں اور ہمیں انصاف فراہم کریں۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں اپنے والد ارشد عباسی، چچا اسجد محمود اور عابد عباسی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ماہ نور ارشد نے کہاکہ اسکا علاقے کے نوجوان حماد ارشاد کیساتھ ٹیلی فون پر رابطہ تھا، چودہ اگست کی صبح اس فون کرکے ملنے کیلئے بلایا جب میں وہاں پہنچی تو حماد اپنے دوست جنید کیساتھ موٹر سائیکل پر موجود تھا جنہوں نے اسے زبردستی موٹرسائیکل پر بٹھایا اور اپر دیہہ لے گئے جہاں پر ایک مہران گاڑی موجود تھی ، جنید ہمیں وہاں چھوڑ کر چلا گیا جبکہ حماد مجھے گاڑی میں بٹھا کر راولپنڈی کے علاقے شکریال میں کرائے کے مکان می لے آیا اور میرے ساتھ زبردستی جنسی زیادتی کی، حماد نے مجھے تین دن تک وہاں رکھا اور میرے ساتھ زیادتی کرتا رہا،

اس دوران تھانے میں رپورٹ درج ہونے پر وہ مجھے اپنے دوست زبیر کے حوالے کرکے وہاں سے فرار ہو گیا، زبیر نے بھی مجھ سے زیادتی کرنے کی کوشش کی تاہم میری مزاحمت پر وہ اس میں کامیاب نہ ہو سکا،پولیس کی جانب سے کمزور دفعات کے تحت مقدمہ درج ہونے کے باعث ملزم حماد کی ضمانت ہو گئی ہے جبکہ پولیس ہمارے ساتھ کسی بھی قسم کا تعاون نہیں کر رہی ہے اور پولیس نے میڈیکل رپورٹ دس دن سے اپنے پاس رکھی ہوئی ہے ، انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وہ انہیں انساف فراہم کریں اور ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…