منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

گریڈ 19 کے سرکاری افسر ڈاکٹر نے غیرت کے نام پر بیٹی اور لڑکے کو قتل کردیا

datetime 25  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)باپ نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے بیٹی اور اس کے دوست کو قتل کردیا۔ پولیس نے دوہرے قتل میں ملوث ملزمکو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق ابوالحسن اصفہانی روڈ پربھکر گوٹھ کے قریب گاڑی سے 2 لاشیں برآمد ہوئی، لڑکے اور لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ، لڑکی کی عمر17سال اور لڑکے کی عمر20سال کے قریب ہے۔ اطلاع ملنے پر نفری پہنچی تاہم دونوں زخمی لڑکا اور لڑکی جاں بحق ہو چکے تھے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتول نوجوان کی شناخت احسن کے نام سے ہوئی جب کہ لڑکی کا نام لاریب ہے۔ مقتولہ کا گھر جائے وقوع سے قریب ہی ہے اور احسن وقار ولد رئیس احمد گلشن اقبال کا رہائشی تھا۔ پولیس نے دونوں کے قتل میں لڑکی کے باپ اور بھائی کو حراست میں لے لیاہے۔مقتولین کی لاشیں اسپتال منتقل کی گئیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والی لڑکی کے والد رفیق شیخ اور بھائی عبد اللہ نے فائرنگ کرنے کا اعتراف کر لیا ۔ مقتول اپنی دوست لڑکی لاریب سے ملنے سہراب گوٹھ کے علاقے میں اس کے گھر گیا تھا ۔ لاریب ، احسن وقار کے ساتھ اس کی ریو گاڑی میں سوار ہو کر جا رہی تھی ۔ لاریب کے والد ڈاکٹر رفیق شیخ نے اپنے لائسنس یافتہ پستول سے فائرنگ کر کے لاریب اور احسن کو قتل کر دیا ۔

مقتولہ لاریب کے والد نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے دونوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا ہے۔ ایس ڈی پی او سہراب گوٹھ چوہدری سہیل فیض نے لڑکی اور لڑکے کے قتل کے واقعے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لڑکی اور لڑکے کی شناخت کر لی گئی ہے، دونوں کی دوستی تھی اور لڑکاصبح چھوڑنے آیا تھا۔انہوں نے بتایاکہ دونوں گاڑی میں بیٹھ کر باتیں کر رہے تھے، والدنے دیکھاکہ بیٹی گھر میں موجود نہیں ، ملزم رفیق نے بیٹی کی گھر میں غیر موجودگی پرطیش میں آکر فائرنگ کی۔واقعے میں ملوث مقتولہ کے باپ اوربھائی کوگرفتارکرلیاگیا ہے ، ملزم باپ نے غیرت کے نام پر قتل کااعتراف کیا ہے، گاڑی پر متعدد گولیوں کے نشانات موجود ہیں جبکہ وقوعہ سے پستول کے 7خول تحویل ملے ہیں۔دوسری جانب مقتول نوجوان کے والد ایس پی سہراب گوٹھ آفس پہنچے اور بتایا کہ میرابیٹا گاڑیوں کے شوروم پر کام کرتا ہے ، مجھے واقعے سے متعلق کچھ بھی معلوم نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…