سرگودھا(این این آئی)گھر تیسری بیٹی کی پیدائش پر باپ نے دو سالہ بیٹی کو زہر دے کر مار دیا۔جس کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔ سرگودھا کے نواحی چک 81 جنوبی میں مزمل کی بیوی نے تیسری ڈلیوری میں تیسری بچی کو جنم دیا تو شوہر مزمل نے اپنی 2 سالہ بیٹی نرمین فاطمہ کو زہر دے کر مار دیا جس کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔