اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد میں اسکول کے بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کری کے علاقے میں اسکول کے بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی کی گئی۔
پولیس کے مطابق بچے کی عمر 6 سال ہے اور اس کے والد کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ تھانہ بنی گالہ میں درج کرلیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ اسکول سے واپسی پر بچے نے واقعے سے متعلق آگاہ کیا جس میں بچے کا کہنا تھاکہ اسے اسکول کے طالب علم نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق متاثرہ بچے کا پمز ہسپتال سے میڈیکل کروا لیا گیا ہے۔