مریدکے( این این آئی)مریدکے تھانہ صدر کی آبادی مبارک آباد میں اوباش نوجوان نے سولہ سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ مقدمہ کی مدعی خالدہ بی بی کے مطابق عتیق نامی شخص اس کے گھر مہمان بن کر آیا وہ محلہ کی دوکان سے اسکے لئے بوتل لینے گئی پیچھے اس نے اسکی سولہ سالہ بیٹی صباء کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔پولیس کے مطابق ملزم عتیق کو گرفتار کرکے زیر دفعہ 376کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ سولہ سالہ صباء کا طبی معائنہ بھی کروالیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔