ٹیکسلا (این این آئی)سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی)پوٹھوہار محمد وقاص خان نے بتایا ہے کہ بچوں سے زیادتی اور ویڈیو بناکر ڈارک ویب پر فروخت کرنے والا گروہ گرفتار ہوگیا ہے۔تھانہ ٹیکسلا میں پریس کانفرنس کے دوران ایس پی نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے دو موبائل فون برآمد ہوئے ہیں جنہیں فارنزک کے لیے لاہور بھجوادیا گیا ہے۔
ملزمان راہ گیر بچوں کو لالچ دے کر لاتیتھے۔ایس پی کے مطابق ملزمان کے انٹرنیشنل گروہ سے رابطوں کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، ملزمان اب تک تقریبا 13 بچوں کے ساتھ زیادتی کی ویڈیوز بنا چکیہیں، بہت سارے کیسز ہیں جو رپورٹ نہیں ہوسکے، تین بچے بازیاب کرالیے ہیں۔