اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

کسٹمز افسران کا رشوت کے عوض اسمگلنگ کی اجازت دینے کا انکشاف

datetime 5  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کسٹمز افسران کا رشوت کے عوض اسمگلنگ کی اجازت دینے کا میگا اسکینڈل، کسٹمز افسران کا رشوت کی رقم سے پوش علاقوں میں مہنگی جائیدادیں خریدنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔کسٹم افسران کے حوالے سے ایف آئی اے حکام کی جانب سے عبوری چالان میں انکشاف ہوا ہے کہ کسٹمز کے 3 ڈائریکٹرز کو کروڑوں روپے نقد اور رشوت کی رقم سے 61 تولہ سونا خرید کر دیا گیا، کروڑوں روپے ماہانہ رشوت ڈیزل، چھالیہ، کپڑے، ایرانی جوسزاورچاکلیٹس کی اسمگلنگ کے عوض وصول کی گئی۔

اسمگل اشیا کی حامل گاڑیوں کی پاکستان بھر میں کلیئرنس کے لیے واٹس ایپ گروپ کا بھِی انکشاف ہوا ہے، گاڑیوں کی کلیئرنس کے لیے ہدایت اجرا پر مبنی واٹس ایپ گروپ میں کئی فیلڈ افسران بھی شامل ہیں۔گروپ میں درج نمبرز کی حامل گاڑیوں کو 386 کسٹمز انٹیلیجنس اور فیلڈ افسران کلیئِرنس دیتے رہے،گروپ چلانے والا کسٹم افسراسمگل شدہ ڈیزل پر فی لیٹر 3 روپے وصولی کی رقم بھی افسران کو روانہ کرتا رہا، افسران کو حوالہ کے ذریعے بیرون شہر بھی رشوت کی رقم منتقل کی گئی، رشوت وصولی پرمامور افسران نے بھِی کروڑوں روپے وصول کیے۔واضح رہے کہ رشوت کے عوض اسمگلنگ میں ملوث 2 درجن کے قریب اسمگلرز میں سے کوئی گرفتار نہ ہو سکا، ایف آئی آر میں درج ملزمان کے علاوہ مزید کسی اہلکارکو ایف آئی اے گرفتار کرنے میں بھی ناکام رہی ہے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…