پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

باجوڑ بم دھماکے میں 7 بہنوں کا اکلوتا بھائی بھی جاں بحق ہوگیا

datetime 1  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) ضلع باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں ہونے والے دھماکے میں 7بہنوں کا اکلوتا بھائی بھی جاں بحق ہوگیا۔ ضلع باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقہ شنڈئی موڑ توحید آباد سے تعلق رکھنے والیجاں بحق 12سالہ ابو زر کے والد جاوید کے مطابق ان کا بیٹا ساتویں جماعت کا طالب علم تھا اور سکول کی چھٹیوں اور فارغ اوقات میں چپس فروخت کرتا تھا تاکہ گھر کی معاشی مشکلات دور کرنے میں مدد کر سکے۔ ابو زر کے والد نے بتایا کہ اس کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو ہونے والے خودکش دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں 8 بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں بھی بچے شامل ہیں۔ یاد رہے کہ اس دھماکے میں اب تک 55 افراد جاں بحق اور 78 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق واقعہ میں جاں بحق ہونے والے 6 بچوں کی شناخت ہونے کے بعد نعشیں لواحقین کے حوالے کردی گئی ہیں جبکہ 2 بچوں کی شناخت تاحال نہیں ہوئی۔دوسری جانب چائلڈ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ باجوڑ کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن برہان الدین سلارزئی کے سربراہی میں ہیڈکوارٹرز ہسپتال خار کا دورہ کیا اور سرجیکل وارڈ میں 6 بچوں کی عیادت کی۔

انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ بچوں کی صحت کا خاص خیال رکھا جائے۔چائلڈ پروٹیکشن ٹیم نے مردہ خانے کا بھی دورہ کیا اور مردہ خانے میں موجود 2 بچوں کی شناخت کے لیے کوششیں تیز کردیں تاکہ 2 ناقابل شناخت بچوں کی شناخت کے بعد ان کی نعشیں بھی لواحقین کے حوالے کی جاسکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…