پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

چاردن کی چاندنی پھر اندھیری رات،پاکستان سے بھارت گئی سیماشوہر سچن پر بوجھ بن گئی

datetime 1  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوئیڈا:  پاکستان سے نیپال کے ذریعہ سے بھارت جاکر اپنے سوشل میڈیا پربنے دوست سے شادی کرنے والی سیما حیدر کے گھر اب فاقوں کی نوبت آچکی ہے، کیونکہ ان کے نئے شوہر سچن اور سیما کے پاس کوئی کام کاج نہیں ہے۔بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نوبت فاقوں تک آگئی ہے، گرمجوشی سے استقبال کرنے والے سسرال پر سیما اب بوجھ بنتی جارہی ہے جس کے باعث سیما کو گھر تک چھوڑنا پڑگیا ہے۔

سیما اپنے شوہر سچن اور بچوں کے ساتھ گریٹر نوئیڈا کے ایک گھر میں منتقل ہوچکی ہے۔انہوں نے فاقوں کے پیش نظر مدد طلب کرنے کے لیے پولیس کو خط بھی لکھا ہے۔اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں ایک نئے گھر میں منتقل ہونے کے بعد سیما حیدر اور سچن مینا کو درپیش مشکلات کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں جوڑا اپنا پیٹ بھرنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے کیونکہ انہیں خوراک اور دیگر ضروری اشیاء کی قلت کا سامنا ہے۔

نوکری نہ ہونے کی وجہ سے سچن اور ان کے خاندان کو مشکل وقت کا سامنا ہے۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیما کا کہنا تھا کہ وہ ان مسائل سے پریشان ہے جو ان کی وجہ سے ان کے شوہر کے والدین کے لیے پیدا ہوئے، انہوں نے ملک میں ان کے غیر قانونی داخلے کی تحقیقات کا حوالہ دیا۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…