جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

اسمگلروں سے رشوت وصولی کے بڑے اسکینڈل میں کسٹم حکام مفرور قرار

datetime 1  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ایف آئی اے نے کسٹم حکام ثقیف سعید، عثمان باجوہ اور طیب کو مفرور قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف عبوری چالان عدالت میں جمع کرا دیاہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)نے کسٹم حکام کے خلاف عدالت میں عبوری چالان جمع کرا دیا، جن پر رشوت لینے، سپاری، ایرانی ڈیزل اور دیگر اشیا کے اسمگلروں کو سہولت فراہم کرنے کا الزام ہے۔چالان کے مطابق ایف آئی اے نے 14 جولائی 2023 کو انسداد اسمگلنگ آرگنائزیشن (ASO) کے سینئر پریونٹیو سپرنٹنڈنٹ طارق محمود کو گرفتار کیا۔

کراچی میں مختلف چیک پوسٹیں اسپیڈ منی کی آڑ میں اسمگلروں سے ماہانہ رشوت وصول کرتی تھیں،گرفتار افسر نے کچھ اسمگلروں کے نام بھی بتائے جن میں عالم، شاہ خالد، غلام شاہ، نور نذر، اکبر بلوچ، رحیم، علی زہر، غوث، وحید کاکڑ، خدا دوست، خدا نظر، بختیار، رحیم، اسماعیل، نور احمد، قاسم، سعید، نصیر، سلال اور دیگر شامل تھے۔انھوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پریونٹیو آفیسر(پی او)شہباز، یوسف گوٹھ سے کراچی اور پاکستان کے دیگر شہروں کے مختلف حصوں میں اسمگل شدہ سامان کی نقل و حمل اور تقسیم میں سہولت فراہم کرنے کے عوض گاڑیوں سے رشوت وصول کرتا تھا۔موچکو چیک پوسٹ پر تعینات کسٹم اہلکار اسمگل شدہ سامان لے جانے والی گاڑیوں سے روزانہ کی بنیاد پر 2 لاکھ سے 9 لاکھ روپے وصول کرتے تھے۔

اس نے یہ بھی اعتراف کیا کہ وہ مختلف چیک پوسٹوں سے رشوت/غیر قانونی تسکین کی وصولی کرتا تھا اور اسے کلکٹریٹ آف انفورسمنٹ کے مختلف افسران اور اہلکاروں میں ان کے عہدے/گریڈ کے مطابق تقسیم کرتا تھا، رشوت کی تقسیم کی تفصیلات ان کے دفتر میں موجود ایک رجسٹر میں درج کی گئی تھیں۔چالان کے مطابق گرفتار افسر کی نشان دہی پر ایف آئی اے نے 15 جولائی 2023 کو پاکستان کسٹم، گھاس بندر کیماڑی کراچی میں واقع اے ایس او کے دفتر پر چھاپا مارا اور ایک لیجر/روزانہ اخراجات کا رجسٹر برآمد کیا، جس میں اے ایس او افسران کے روز مرہ کے اخراجات اور وصولی کے سلسلے میں رشوت کی رقم کے استعمال کی تفصیلات موجود تھیں۔رشوت نومبر 2022 سے مئی 2023 تک روزانہ کی بنیاد پر شفٹوں کے ذریعے وصول کی گئی، ایف آئی اے نے کہا کہ رجسٹر کی ریکوری سے استغاثہ کے اس بیان کی تصدیق ہوتی ہے کہ پاکستان کسٹمز کے ملزم افسران/ اہلکار رشوت کی وصولی کے بدلے سامان کی اسمگلنگ میں اسمگلروں کو سہولت فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

طارق محمود نے یہ بھی انکشاف کیا کہ طیب خان، جو پاکستان کسٹم کے اے ایس او/پریوینٹیو آف انفورسمنٹ کلکٹریٹ کے مختلف سیکشنز میں تعینات تھے، اس وقت کے کلکٹر (انفورسمنٹ کلکٹریٹ)عثمان باجوہ کے فرنٹ مین تھے۔ انھوں نے کہا کہ طیب خان عثمان باجوہ کے لیے رشوت/غیر قانونی طور پر حاصل ہونے والی آمدنی کا حصہ وصول کرتا تھا اور جیول پیلس، گلف مال، کلفٹن، کراچی سمیت مختلف جیولرز کے ذریعے نقد رقم کو سونے کی اینٹوں میں تبدیل کرتا تھا۔

طارق محمود نے مزید انکشاف کیا کہ زیادہ تر عثمان باجوہ انھیں اپنے دفتر میں زبانی ہدایات دیتے تھے کہ وہ غیر قانونی طور پر وصولی کی رقم کو گولڈ بارز میں تبدیل کر دیں، اس کے بعد انھوں نے مذکورہ ہدایات ملزم طیب خان ایس پی او کو پہنچائیں جنھوں نے رشوت کی رقم کو کلفٹن کراچی کے جیولرز کے ذریعے سونے کی اینٹوں میں (ہر ایک 10 تولہ)تبدیل کیا۔انھوں نے مزید انکشاف کیا کہ عثمان باجوہ نے انھیں ہر ماہ کی 15 تاریخ سے پہلے وصولی کی رقم دینے کی ہدایت کی، مارچ اور اپریل 2023 میں اس نے 40 ملین روپے سونے کی اینٹوں کی صورت میں ایک بار کراچی میں کریک وسٹا میں اپنے فلیٹ میں اور دوسری بار رمضان 2023 کے دوران لاہور میں اپنے ایک نمائندے سلمان کو دیے۔ملزم طارق محمود کے موبائل فون کی ابتدائی تکنیکی رپورٹ میں سلمان کا سیل نمبر موجود ہے، جسے ملزم عثمان باجوہ نے طارق محمود کے ساتھ شیئر کیا تھا، مزید یہ کہ سلمان کو لاہور میں ملزم محمد طیب کی کسی پارٹی نے حوالات کے ذریعے 20 ملین روپے بھی دیے تھے، پریوینٹیو آفیسر دانش کلیم نے بھی اپریل 2023 میں عثمان باجوہ کو سونے کی اینٹیں دیں۔

ملزم عثمان باجوہ کے تبادلے کے بعد، ملزم عامر تھیم نے کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کا چارج سنبھال لیا اور ملزم طارق محمود، طیب خان کے ذریعے رشوت کی وصولی جاری رکھی۔ وہ سپاری اور ایرانی ڈیزل کے اسمگلروں کو بھی سہولت فراہم کرتا رہا اور طارق محمود، دانش کلیم، شہباز اور طیب کو مزید ہدایت کی کہ وہ سپاری کے ڈیلرز/اسمگلروں سے رابطے کریں، اس لیے شہباز، طارق محمود، دانش کلیم اور طیب نے ان سے رابطہ کیا۔مزید برآں، گزشتہ مئی 2023 میں عاطف میٹرو نے ملزم طیب کو بمبئی چالیا اور رجنی چالیا کے سلسلے میں 20 ملین روپے دیے۔ یہ رقم اس وقت کے کلکٹر عامر تھیم کو ان کی رہائش گاہ فوزیہ ہائوسنگ (فالکن کمپلیکس)بلوچ کالونی کراچی میں سونے کی اینٹوں کی شکل میں دی گئی۔

جون 2023 میں ملزمان شہباز اور طیب نے مختلف پارٹیوں سے 6.5 ملین روپے کی سپاری وصول کی جو عامر تھیم کو گولڈ بار کے طور پر دی گئی۔جون 2023 کے آخری مہینے میں، ADC امجد راجپر کو 7.0 ملین روپے اور پی او عبید اللہ کے ذریعے طارق حسین کو ان کے حصص کے طور پر 3.5 ملین روپے دیے گئے۔ 4 جولائی 2023 کو عاطف میٹرو نے 10 ملین روپے دیے اور اسے طیب خان نے سونے کی اینٹوں میں تبدیل کیا اور پانچ جولائی کو ملزم طارق محمود نے عامر تھیم کے حوالے کیا۔چالان کے مطابق مذکورہ اسمگلروں میں سے خدا نظر اور خدا دوست وغیرہ بھی اسمگل شدہ سامان لے جانے والی گاڑیوں کی کلیئرنس کے لیے انٹیلی جنس آفیسر ملزم یاور عباس سے رابطے میں تھے۔

داد خان نے ملزم طارق محمود کے ساتھ واٹس ایپ پر مختلف وائس میسجز شیئر کیے جن میں سپاریوں کی فیکٹریوں کے ناموں کے ساتھ مالک کے نام بھی بتائے گئے۔تفتیش کے دوران ایس پی افتخار حسہ، آئی او اسد فاروقی، ایس پی ایس صلاح الدین وزیر، بشیر بھٹو، ایس پی او سہیل، اے ایس آئی واجد کے نام سامنے آئے ہیں۔ ایف آئی اے نے طیب خان کے گھر سے ایک ڈائری بھی برآمد کی جس میں اسمگلروں کے نام طارق محمود نے ظاہر کیے تھے۔ ایف آئی اے نے دعوی کیا کہ ڈائری کی ریکوری سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ پاکستان کسٹمز کے ملزم افسران/اہلکار اسمگلروں کو سپاری، ایرانی ڈیزل اور دیگر اشیا کی اسمگلنگ میں سہولت فراہم کرنے میں ملوث تھے اور ان سے رشوت کرتے تھے۔ایف آئی اے نے عدالت سے عبوری چالان منظور کرتے ہوئے ملزم کسٹم اہلکاروں کے خلاف ٹرائل آگے بڑھانے کی استدعا کی ہے۔ ایف آئی اے نے یہ بھی کہا ہے کہ اس کیس میں ملوث مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے مزید تفتیش جاری ہے، چالان میں ملزمان ثاقب سعید، عثمان باجوہ اور محمد طیب خان کو مفرور قرار دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…