راولپنڈی (این این آئی)عدالت کے حکم پر پاکستان تحریکِ انصاف کی سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) سمابیہ طاہر کو اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا۔پی ٹی آئی کی سابقہ ایم پی اے سمابیہ طاہر کو ڈیوٹی مجسٹریٹ خالد حیات کی عدالت میں پیش کیا گیا۔دورانِ سماعت پولیس کی جانب سے سمابیہ طاہر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔عدالت نے سمابیہ طاہر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے 3 اگست تک شناخت پریڈ کے لیے اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا۔یاد رہے کہ سمابیہ طاہر پر 9 مئی کے پFرتشدد مظاہروں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔پی ٹی آئی کی سابقہ ایم پی اے کو گزشتہ رات حراست میں لیا گیا تھا۔