کابل (این این آئی)افغانستان میں عبوری حکومت سنبھالنے والی انتظامیہ نے خواتین کے بیوٹی پارلربند کرنے کے بعد مردوں کے نک ٹائی لگانے پر بھی پابندی عائد کردی اس حوالے سے رہنمائی ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ محمد ہاشم شہید ورور نے بتایا کہ بعض اوقات جب میں ہسپتالوں اور دیگر علاقوں میں جاتا ہوں تو ایک افغان مسلمان انجینئر یا ڈاکٹر گردن کی پٹی استعمال کرتا ہے۔انہوں نے ٹولو ٹی وی پر نشر ہونے والی ایک تقریر میں کہا کہ ٹائی کی علامت اسلام میں واضح ہے۔ ٹائی کیا ہے؟ یہ صلیب ہے،شریعت میں حکم دیا گیا کہ آپ اسے توڑ دیں اور ختم کر دیں۔ حکام نے اگست 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے مردوں پر لباس کا کوئی ضابطہ نافذ نہیں کیا تھا تاہم خواتین کو عوامی مقامات پر باہر نکلتے وقت حجاب پہننے کا پابند کیا تھا۔