اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کے سول جج عاصم حفیظ نے اپنے گھر میں تشدد کا شکار ہونے والی بچی رضوانہ کے والد کو صلح کی پیشکش کردی ہے۔رضوانہ کی والدہ کے مطابق جج صاحب نے کہا ہے کہ وہ علاج کا سارا خرچہ اور الگ سے بھی رقم دینے کو تیار ہیں۔متاثرہ بچی کی والدہ نے کہا کہ جج صاحب کی پیشکش کے بعد میں نے اْن پر واضح کردیا ہے کہ مجھے اپنی بیٹی پر تشدد کا انصاف چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہماری بچی کی صورتحال بہت نازک ہے، ہم صلح کسی صورت نہیں چاہتے، جج صاحب کو کہا کہ آپ عدالتوں میں انصاف کرتے ہیں آج اپنے کیس میں بھی انصاف کریں۔