اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

مراد سعید، حماد اظہر اور علی امین سمیت دیگر کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

datetime 25  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے مفرور رہنمائوں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ سرور روڈ کے تفتیشی افسر کی درخواست پر پی ٹی آئی کے روپوش22ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کیا۔ اشتہاری قرار دئیے جانے والے رہنمائوں میں مراد سعید، علی امین گنڈاپور،اعظم سواتی، حماد اظہر، فرخ حبیب ، میاں اسلم اقبال اور عندلیب عباس کے نام بھی شامل ہیں۔

ان کے علاوہ اسد زمان چیمہ، حسان نیازی، امتیاز شیخ، فرحت عباس، غلام عباس عرف بابا گلا کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔دیگر ملزمان میں علی حسن عباس، سعید سندھو، ، عندلیب عباس، احمد نیازی، خالد گجر، کرامت علی کھوکھر اور شفاقت امین سندھو شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور بھانجے حسان نیازی کو بھی اشتہاری قرار دیا جائے گا، یہ تمام لوگ 9مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کی بنیاد پر قانون کو مطلوب ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…