لندن: سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قابل اعتماد سہیلی فرح گوگی کے بشریٰ بی بی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کا قوی امکان ہے۔
دی نیوز اور جیو کو معتبر ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ فرح گوگی پہلے ہی پاکستانی اتھارٹیز کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں اور تقریباً ایک ماہ سے ان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ وہ اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کو پی ٹی آئی کی قیادت نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اور دیگر قانونی فورمز کے ساتھ تعاون نہ کرنے کیلئے کہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فرح گوگی پہلے ہی پاکستانی اتھارٹیز سے اہم معلومات شیئر کر چکی ہیں اور ورکنگ ریلیشن شپ بھی تیار ہوچکی ہے۔