مظفر گڑھ : مظفر گڑھ میں 3 بہنوں کو قتل کرنے والے ملزم کے ہوشربا انکشافات۔ ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ پوری فیملی کو قتل کرنا چاہتا تھا، لیکن وہ اپنے اس مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ ملزم نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے اپنی والدہ کی شکل دیکھ کر انہیں قتل کرنے کا ارادہ بدل لیا، ورنہ وہ انہیں بھی قتل کر دیتا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ بھائی نے اپنی 3 بہنوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا، قاتل بھائی سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا، ملزم کے مطابق گھر والے بہنوں سے زیادہ پیار کرتے تھے، ملزم کے بیان سے لگتا ہے احساس کمتری کا شکار تھا۔ پولیس کا بتانا ہےکہ تینوں لڑکیوں کی لاشیں محلے کے ایک خالی پلاٹ سے ملی ہیں، بتایا گیا ہے کہ یہ تینوں بہنیں گزشتہ رات لاپتا ہوئی تھیں۔ پولیس کاکہنا ہےکہ ابتدائی شواہد کے مطابق تینوں بہنوں کو تیز دھارآلے سےگلا کاٹ کر قتل کیاگیا ہے۔