لاہور( این این آئی)پر اسرار طور پر جاں بحق ہونے والے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال کے پوسٹمارٹم کی ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی۔پوسٹمارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق متوفی شارق جمال کا آدھا منہ کھلا ہوا تھا، ان کے ہونٹوں اور دانتوں پر خون کے نشانات تھے۔رپورٹ کے مطابق شارق جمال کے جسم پر تشدد کے نشانات نہیں پائے گئے ، جسم اکڑا ہوا تھا، شارق جمال کی بائیں کہنی پر زخم کا ایک پرانا نشان تھا۔