لاہور: ڈی آئی جی شارق جمال کی پر اسرار موت،ورثاء نے قانونی کارروائی کرانے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی شارق جمال کا پوسٹمارٹم مکمل کر لیا گیا،جبکہ لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شارق جمال کے ورثاء واقعہ کی ایف آئی آر درج نہیں کرانے چاہتے،پوسٹمارٹم کے بعد 174 کی قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔