پیر‬‮ ، 23 مارچ‬‮ 2026 

معروف بزنس مین سے 5کروڑ بھتہ لینے کا ڈراپ سین،بھائی گرفتار

datetime 22  جولائی  2023 |

لاہور ( این این آئی) معروف بزنس مین اظہر حسن سے 5کروڑ بھتہ لینے کا ڈراپ سین ہو گیا ، پولیس نے کارروائی کر کے سوتیلے بھائی کو گرفتار کر لیا ۔ سی آئی اے کینٹ پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے بھتہ مانگنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ملزم اقبال عرف شہزاد معروف بزنس مین اظہر حسن کا سوتیلا بھائی نکلا۔ ملزم خط کے ذریعے بھتہ نہ دینے پر مدعی مقدمہ کی پوری فیملی کو مارنے کی دھمکی دیتا،

ایس ایس پی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک ڈی ایس پی سی آئی اے کینٹ چوہدری فیصل شریف کو دیا۔چوہدری فیصل شریف نے بتایا کہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مختصر وقت میں گرفتار کر لیا،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ سی آئی اے پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ایس ایس پی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے ڈی ایس پی سی آئی اے کینٹ اور اس کی ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس پراسیکیوشن پارٹنرشپ کی مدد سے ملزم کو سخت سزا دلوائی جاے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…