اسلام آباد : ٹریل 3 پر لڑکی سے زیادتی کے ڈراپ سین کے بعد واقعے میں نیا موڑ آ گیا ،ٹریل 3 واقعے میں نامزد ملزم نعمان کے والد کی طرف سے مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ بیٹے کو کوہسار پولیس نے گرفتار کیا تو معلوم ہوا کہ زیادتی کے کیس میں نامزد ہے۔بیٹے کی گرفتاری کے بعد بلیک میلرز کے گروپ نے رابطہ کیا۔
بیٹے کی جان بخشنے کے لیے ملزمان نے 10 لاکھ روپے کا بھتہ مانگا۔پیسے نہ دینے کی صورت میں بیٹے کو جیل میں مارنے کی دھمکی بھی دی گئی۔خوف کی وجہ سے پانچ لاکھ روپے ملزمان کے حوالے کیے گئے۔بیٹے کو بچانے کے لیے 5 لاکھ روپے قرض لے کر دئیے۔ملزمان اب بھی اسلحے کی نوک پر مزید رقم کا مطالبہ کرتے ہیں، پولیس نے نعمان کے والد کی مدعیت میں خاتون اور بلیک میلر گروہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔