جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

آن لائن قرضہ ایپ،28سو روپے کا سود زیور بیچ کر بھی ادا نہ ہو پایا

datetime 16  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)آن لائن قرضہ ایپس سے ادھار لینے کے سبب عام شہری خود کشیاں کرنے پر مجبور ہوگئے، شہری رقم لینے کے بعد سکون کے بجائے بڑی مصیبت میں پھنس جاتے ہیں،ان ایپس کو چلانے والے دھوکہ باز افراد کا نشانہ نے والے چند متاثرین نے اپنے ساتھ گزرنے والی داستانیں سنائی ہیں۔شہری نے بتایا کہ ان ایپس پر نوے دن کا کہہ کر قرضہ دیا جاتا ہے اور ایک ہفتے بعد ہی کمپنی رقم کا تقاضا کرنا شروع کردیتی ہے اور نہ دینے کی صورت میں مغلظات اور رشتہ داروں کے نمبرز پر رابطہ کرکے ان کو بتانے، فیملی کی تصاویر اور کال ریکارڈ لیک کرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔

ایک شہری نے بتایا کہ میں نے موبائل شاپ کھولنے کیلئے بروقت نامی ایپ سے 50 ہزار روپے کا تقاضہ کیا جس پر انہوں نے مجھے صرف 28سو روپے دیئے اور ایک سال کے دوران اب تک 4لاکھ 30ہزار روپے سود کی مد میں ادا کرچکا ہوں اور اب بھی میری جان نہیں چھوٹ رہی۔انہوں نے بتایا کہ چار ایپلی کیشنز ہیں جو لوگوں کے ساتھ کھلم کھلا فراڈ کررہی ہیں ان میں بروقت، آئی کیش، ایزی لون اور پی کے لون شامل ہیں، شہری نے بتایاکہ ایف آئی اے کو تحریری درخواست دینے کے باوجود اب کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔نومی نامی شہری نے بتایاکہ میں نے تمام اداروں میں میں درخواستیں دی ہیں لیکن کوئی بھی ادارہ ان کے خلاف کارروائی نہیں کررہا،سوشل میڈیا پر بے شمار ایپس کام کررہی ہیں اور ان کو لائسنس ایس ای سی پی جاری کرتی ہے۔متاثرہ شہری نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ ان ایپس کیخلاف موثر کارروائی کرکے ان کے چنگل میں پھنس جانے والے لوگوں کی جاں خلاصی کی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…