اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ماہانہ 50ملین سے زائد رقم سمگلنگ کی مد اور 60 ملین روپے چھالیہ کی اسمگلنگ کی مد میں جمع ہوتے ہیں،کسٹمز کے گرفتار افسران کے کرپشن سے متعلق اہم انکشافات

datetime 16  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کسٹمز کے گرفتار افسران طارق محمود اوریاورعباس نے انکشاف کیاہے کہ کسٹم میں منظم طریقے سیکرپشن کی رقم جمع کی جاتی ہے۔تفصیلات کے مطابق کسٹمز کے گرفتار افسران طارق محمود اوریاورعباس کے کرپشن سے متعلق انکشافات سامنے آئے، جس میں بتایا گیا کہ کسٹم میں منظم طریقے سے کرپشن کی رقم جمع کی جاتی ہے۔افسران نے انکشاف کیا کہ موچکوچیک پوسٹ،سہراب گوٹھ ٹرمینل،گھگھرپھاٹک سے ماہانہ رقم جمع ہوتی ہے،ماہانہ 50ملین سے زائد رقم اسمگلنگ کی مد اور 60 ملین روپے چھالیہ کی اسمگلنگ کی مد میں جمع ہوتے ہیں، رقم کلکٹر،ایڈیشنل کلکٹر،ڈپٹی کلکٹر سپرنٹنڈنٹ ایس پی ایس،ایس پی او میں تقسیم ہوتی ہے۔

گرفتار افسران نے مزید انکشاف کیا کہ بلوچستان سے کراچی کسٹمزاسمگلرزکوراستیمیں تحفظ فراہم کرتی ہے، برآمد ملکی ،غیر ملکی کرنسی اسمگلرز نے موچکوچیک پوسٹ پرفراہم کی تھی۔افسران نے بتایاکہ سابقہ ڈائریکٹرعثمان باجوہ نے اسمگلرزسے160ملین وصول کئے اور ثاقب سعیدکی تعیناتی کے بعدعثمان باجوہ نے اسمگلرزکوسہولتیں دیناجاری رکھا اور عمران نورانی چھالیہ اسگلرزکا سرغنہ ہے، جو چھالیہ کی اسمگلنگ کی رقم فراہم کرتا ہے۔کسٹمز افسران نے کہا کہ کسٹم اہلکاروں کے انکشافات پر افسران کیخلاف مقدمیمیں نام شامل کرلیے گئے، مقدمہ میں کلیکٹر ثاقب سعید کا نام شامل اس وقت ڈائریکٹر افغان ٹرانزٹ ہیں۔افسران نے مزید کہا کہ کلیکٹر عثمان باجوہ کا نام بھی مقدمے میں شامل اس وقت ایکسپورٹ کلیکٹوریٹ ہیں، عامر تھیم کلیکٹر انفورسمنٹ اور اسمگلر عمران نورانی کیخلاف بھی مقدمہ درج کرلیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…