سکھر(این این آئی)دریائے سندھ سکھر بیراج کے مختلف گیٹوں سے نامعلوم نعشیں ملنے کا سلسلہ تھم نہ سکا ، گذشتہ روز معصوم بچے اور خاتون سمیت 5 نعشیں برآمد ، نعشوں کا نکالنے کیلئے سرکاری سطح پر کوئی اقدامات نہیں ہو سکے ،رواں ہفتے میں ملنے والی نعشوں کی تعداد 13سے تجاویز کر گئی ، شہری و سماجی حلقوں میں تشویش ، تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ کے مقام سکھر بیراج کے مختلف گیٹ میں پھنسی نامعلوم نعشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے ، گذشتہ روز ایک ہی دن میں پانچ سے زائد نامعلوم نعشوں کی برآمدگی کا انکشاف ہوا ہے ،
زرائع کے مطابق نعشیں بیراج کے گیٹ نمبر 32.39.42.43.50 میں پھنس گئی تھی ، جبکہ ملنے والی کئی نعشوں کی ابتک شناخت نہیں ہو سکی ہے بتایا جاتا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران دریائے سندھسے بہہ کر بیراج کے گیٹ میں پھنسنے والی 13 سے زائد نامعلوم افراد کینعشیں برآمد ہوئی ، زرائع کے مطابق سکھر بیراج کے گیٹ پر پھنسنے والی نعشوں کو نکالنے کیلئے ابتک سرکاری سطح پر کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے جا سکے ہیں جس کی وجہ سے نعشوں کی اطلاع کے بعد رضاکارانہ طریقہ کار اختیار کر کے نعشوںکو نکالا جا رہا ہے بیراج کے گیٹ میں لاش پھنسی ہونے کے باوجود انتظامیہ غائب دیکھائی دیتی ہے اس حوالے سے شہری و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے اور انہوں نے بالا حکام سے نوٹس لیکر فی الفور اقدام کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔