پیر‬‮ ، 23 مارچ‬‮ 2026 

کراچی میں 12سالہ بچے نے خودکشی کرلی

datetime 12  جولائی  2023 |

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے کورنگی الیاس گوٹھ نواب تھلہ میں پانچویں کلاس کے کبیر نامی 12 سالہ طالبعلم والدہ کا دوپٹہ گلے میں ڈال کر پانی کی ٹنکی سے جھول گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق والد کو بیٹا گھر کی چھت پر لٹکا ہوا ملا، بچے کو پھندے سے نکال کر اس کے والد اسپتال پہنچے تو بچے میں جان نہیں تھی۔اسپتال انتظامیہ نے قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کو طلب کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق انھیں مقامی اسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے اطلاع ملی کہ ایک بچے کی لاش لائی گئی ہے جس کے بارے میں اس کے والدنے کہاکہ اس نے خود کشی کی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق بچے کے والد نے بیان دیا ہے کہ بچہ کی غیر موجودگی پر جب اسے تلاش کیا گیا تو وہ انھیں پانی کی ٹینکی سے لٹکا ہوا ملا، جس پر انھوں نے کہ بچے کو اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اس کی موت ہو چکی ہے۔والد کے بیان کے مطابق مبینہ خود کشی کرنے والا بچہ پانچویں کلاس کا طالب علم تھا، پولیس واقعے سے متعلق تحقیقات کر رہی ہے، ابتدائی طور پر خود کشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…