مکوآنہ (این این آئی)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کامیاب چھاپے مار کر پلاسٹر آف پیرس کی مدد سے جعلی کالی مرچ اور سونف تیار کرنیوالی فیکٹری پکڑلی، 230 کلو جعلی کالی مرچ اور 500کلو سونف’ دیگر سامان قبضہ میں لیکر دو افراد کو حراست میں لیکر حوالہ پولیس کر دیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ستارہ کالونی میں سیف اللہ سنز اور جھنگ روڈ رشیدآباد میں نوید مرچ یونٹ پر چھاپہ مارا تو بڑے پیمانے پر پلاسٹر آف پیرس سے جعلی کالی مرچیں اور سونف تیار کی جا رہی تھی اور نقلی پیکنگ کرتے ہوئے مضرصحت کالی مرچیں اور سونف شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کی جا رہی تھی اور موقع پر 230 کلو تیار جعلی کالی مرچیں’ 500 کلوسونف’ 450 کلو پلاسٹر آف پیرس’ 300 کلو سفید بالز’ 50 کلو ناقص گڑ’ 40 کلو جعلی کالی مرچ’ سفید آٹا’ کھلا رنگ میدہ’ مکسنگ مشین اور چھاننا وغیرہ قبضہ میں لیکر یونٹ کو سیل کرتے ہوئے نوید اور سیف اللہ کو گرفتار کر کے حوالہ پولیس کر دیا