پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

کراچی میں اعلی سرکاری افسراپنی 22 سالہ بیٹی کے ہاتھوں قتل

datetime 12  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے لالازار سوسائٹی میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کے گریڈ 18 کے افسر کے قتل کے الزام میں پولیس نے ان کی بڑی بیٹی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق 53 سالہ عتیق الرحمان میمن کو سرکاری رہائش گاہ میں قتل کیا گیا، عتیق الرحمان گزشتہ رات دفتر سے گھر آئے تو ان کا پہلی بیوی سے ہونے والی بڑی بیٹی سے جھگڑا ہوگیا جس دوران عتیق نے بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا، ہاتھا پائی کے دوران تیز دھار آلہ گردن پر لگنے سے عتیق الرحمان کی موت واقع ہوئی۔

پولیس کے مطابق 22 سالہ ملزمہ صبا نے اپنے بیان میں بتایا کہ والد اسے قتل کرنا چاہتا تھا، والد نے اسے مارپیٹ کے دوران نیچے گرا کر گردن زور سے دبائے رکھی تھی، اس نے جان بچانے کیلئے مزاحمت کی۔لڑکی کے مطابق پتا نہیں والد کو کیا لگا کہ ان کی گردن سے خون نکلنے لگا، والد نیچے گرے تو سب بہن بھائیوں نے ان کی جان بچانے کی کوشش کی لیکن خون بند نہیں ہوا،  گھر والے قریبی اسپتال لے گئے تو ان کی موت واقع ہوچکی تھی۔پولیس کے مطابق مقتول کے بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ ڈاکس تھانے میں درج کرکے ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق پہلی بیوی کے انتقال کے بعد عتیق الرحمان نے دوسری شادی کی تھی، مقتول کے پہلی بیوی سے 3 اور دوسری سے 4 بچے ہیں جو ایک ہی فلیٹ میں رہتے ہیں۔ 53 سالہ عتیق الرحمان میمن کراچی پورٹ ٹرسٹ میں گریڈ 18 کے افسر تھے جو اسٹور مینیجر کی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…