پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بھارت میں فلمی سین، شوہر نے بیوی کی شادی اسکے محبوب سے کروا دی

datetime 8  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹنہ(این این آئی )بھارتی ریاست بہار میں بالی وڈ کی 1999 میں ریلیر ہونے والی بلاک بسٹر فلم ہم دل دے چکے صنم جیسا واقعہ حقیقت میں رونما ہو گیا، فلم کے پلاٹ سے جو چیز مختلف تھی وہ یہ تھی کہ اس میں لڑکی اپنے محبوب کے ساتھ جانے کا انتخاب کرتی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے ضلع نواڈا کے رہائشی شخص نے اپنی بیوی کی شادی اس کے محبوب کے ساتھ کروا کر دو محبت کرنے والوں کو آپس میں ملا دیا۔

لڑکی کے شوہر کی جانب سے اپنی بیوی کی شادی اس کے محبوب کے ساتھ مندر میں کروانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں لڑکے کو لڑکی کے ماتھے پر سندور بھرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں لڑکی کو روتے بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب لڑکی رات دیر گئے اپنے محبوب سے ملنے اس کے گھر گئی اور اس وقت لڑکی کا شوہر کام پر گیا ہوا تھا تاہم لڑکے کے گھر والوں نے دونوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، لڑکے کے گھر والوں نے لڑکی کے محبوب کی پٹائی کی اور دونوں کو گھیرے رکھا، کچھ افراد نے دونوں کو گاں بدر کرنے کا مشورہ بھی دیا۔تاہم جب لڑکی کا شوہر گھر پہنچا اور اسے واقعے کا علم ہوا تو وہ دونوں کو لیکر مندر پہنچ گیا اور دونوں کی شادی کروا دی، لڑکی سے شادی کرنے والا لڑکا بھی پہلے سے شادی شدہ اور تین بچوں کا باپ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…