غیر قانونی ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی خرید وفروخت میں ملوث چار افراد گرفتار
لاہور(این این آئی) ڈائریکٹر ایف آئی سائبر کرائم ونگ کی ہدایت پر غیر قانونی ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی خرید و فروخت کرنے والے چار افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں حسن، مہران، ناصر ڈار اور حسن عباس شامل ہیں ۔