پیر‬‮ ، 23 مارچ‬‮ 2026 

پرچون سطح پر سرکاری نرخنا مے میں 16سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ،ٹماٹر کی قیمت نے پھر اڑان بھر لی

datetime 6  دسمبر‬‮  2019 |

لاہور( این این آئی)پرچون سطح پر سرکار ی نرخنامے میں گزشتہ روز بھی 16سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا جبکہ 9سبزیوں کی قیمتوں میں کمی اور 4سبزیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا ، برائلر گوشت کی قیمت بھی مستحکم رہی تاہم فارمی انڈوں کی قیمت مزید 2روپے اضافے سے 113روپے فی درجن تک پہنچ گئی ،مختلف مقامات پر دکانداروںاور پھیری والوں کی جانب سے

گراں فروشی کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری نرخنامے میں پرچون سطح پر آلو نیا کچا چھلکا 42روپے کی بجائے 55سے60 ،آلو سٹور27کی بجائے35سے40،پیاز 70کی بجائے80سے90،ٹماٹر140کی بجائے155سے165 ،لہسن دیسی226کی بجائے250سے260،لہسن چائنہ234کی بجائے260سے 280،ادرک چائنہ 275کی بجائے 280سے290،بینگن40کی بجائے 40،کھیرا فارمی59،کریلے 59کی بجائے70،پالک فارمی22کی بجائے25سے30،پالک دیسی30کی بجائے 35،لیموں چائنہ52کی بجائے60،میتھی30کی بجائے 35،لہسن ایرانی170کی بجائے 190سے 200روپے ،بند گوبھی48کی بجائے55سے60،پھول گوبھی54کی بجائے60سے 65 ،گھیا کدو46کی بجائے45سے50،شلجم 26کی بجائے30،سبز مرچ140کی بجائے160سے170،شملہ مرچ188کی بجائے190سے200،اروی77کی بجائے85سے 90،،بھنڈی93کی بجائے100سے 110،مٹر96کی بجائے120سے 130،مولی 15کی بجائے20،گاجر دیسی44کی بجائے50،گاجر چائنہ42کی بجائے45،پھلیاں63کی بجائے70،ساگ25،مونگرے 82کی بجائے85سے 90جبکہ سبز مرچ دوئم88کی بجائے 95سے 100روپے فی کلو فروخت ہوئی ۔ علاوہ ازیںبرائلر گوشت کی قیمت190روپے، زندہ برائلر مرغی131روپے فی کلو پر مستحکم جبکہ سردی کی شدت بڑھنے کی وجہ سے فارمی انڈوں کی قیمت مزید 2روپے اضافے سے 113روپے فی درجن ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…