اسلام آباد (نیوز ڈیسک) گیس صارفین کے لیے خوشخبری، گیس مہنگی نہیں ہوگی۔وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے حکم پر گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جا رہا، یکم جنوری سے گیس کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جا رہا ہے۔
وزیر پٹرولیم نے کہا کہ گیس سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ 3 ہزار ارب روپے ہے، اس رقم میں لیٹ پیمنٹ سرچارج بھی شامل ہے، انہوں نے کہا کہ گیس سرکلر ڈیٹ کی رپورٹ کابینہ کی انرجی کمیٹی کو پیش کر دی گئی ہے، یہ رپورٹ آئی ایم ایف کی شرائط پر پیش کی گئی ہے۔














































