اسلام آباد (نیوز ڈیسک) افسران اور ملازمین کو اضافی مالی سہولت فراہم کرنے کے لیے دو ماہ کی زائد تنخواہوں کی ادائیگی کر دی گئی ہے، جس کا مقصد عملے کو بروقت معاوضہ مہیا کرنا بتایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن سندھ نے اپنے افسران اور ملازمین کے لیے دو اضافی ماہ کی تنخواہیں جاری کی ہیں، جس کے لیے مجموعی طور پر تقریباً 49 کروڑ 86 لاکھ روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن سندھ کے ہیڈ آفس کے لیے 11.43 ملین روپے جاری کیے گئے ہیں، جبکہ ڈرائیورز اور نائب قاصدوں کو خصوصی طور پر تین اضافی تنخواہیں دی جا رہی ہیں۔اسی طرح صوبے بھر کے علاقائی دفاتر کو بھی مالی وسائل فراہم کیے گئے ہیں۔ حیدرآباد ریجنل آفس کے لیے 1.57 ملین روپے، سکھر کے لیے 1.47 ملین روپے، کراچی ریجنل آفس کو 1.27 ملین روپے اور لاڑکانہ ریجنل آفس کے لیے بھی 1.57 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔حکام کے مطابق یہ اقدام ملازمین کی فلاح و بہبود اور مالی استحکام کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔














































