جمعرات‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2026 

ملک بھر میں شدید سردی ،محکمہ موسمیات نے صو رتحال واضح کر دی

datetime 7  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں شدید سردی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں شدید سردی کے حوالے سے جو خبریں زیر گردش ہیں وہ درست نہیں ہیں۔ترجمان کے مطابق محکمہ موسمیات کی تازہ موسمیاتی رپورٹ ان دعوں کی واضح تردید کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سردی کے موسم میں محکمہ موسمیات کی جانب سے کی جانے والی پیش گوئیاں حقیقت کے قریب ثابت ہو رہی ہیں اور صورتحال معمول کے مطابق ہے۔

ترجمان نے عوام اور ذرائع ابلاغ سے اپیل کی ہے کہ موسمی صورتحال کے حوالے سے صرف محکمہ موسمیات کی مستند رپورٹس اور خبروں پر ہی اعتماد کریں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ ماہ ملک میں معمول سیکم بارشیں اوردرجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پاکستان میں مجموعی طور پر معمول سے 34 فیصد کم بارش ریکارڈ کی گئی، پنجاب میں 73 ،سندھ 71،خیبرپختونخوا میں 39 فیصد کم بارشیں ریکارڈکی گیئں، بلوچستان میں 11 فیصد معمول سے کم بارشیں ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں 25،آزادکشمیر میں 39 فیصد کم بارش ریکارڈ کی گئی، دسمبر2025میں درجہ حرارت معمول سیزیادہ 1.2سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، گلگت بلتستان میں 2.3،خیبرپختونخوامیں 1.5سینٹی گریڈدرجہ حرارت ریکارڈ ہوا، پنجاب میں درجہ حرارت 1.9اوربلوچستان میں 1.2سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…