بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

کینیڈا نے 13 ممالک کے شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان کر دیا

datetime 6  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کینیڈا کی حکومت نے 13 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا کے بغیر داخلے کی سہولت متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اقدام سیاحت کو فروغ دینے اور عالمی سطح پر روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس فیصلے کے بعد کیریبین اور لاطینی امریکا کے متعدد ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد مخصوص شرائط پوری کرنے کی صورت میں بغیر ویزا کینیڈا کا سفر کر سکیں گے۔

اس کے ساتھ ہی کینیڈا نے الیکٹرانک ٹریول آتھرائزیشن (eTA) پروگرام کا دائرہ بھی مزید وسیع کر دیا ہے تاکہ مختصر دورانیے کے سفر کو آسان بنایا جا سکے۔ویزا فری سہولت حاصل کرنے والے ممالک میں اینٹیگوا اینڈ باربوڈا، ارجنٹینا، کوسٹا ریکا، مراکش، پاناما، فلپائن، سینٹ کٹس اینڈ نیوس، سینٹ لوسیا، سینٹ ونسنٹ اینڈ دی گریناڈینز، سیشلز، تھائی لینڈ، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو اور یوراگوئے شامل ہیں۔ ان میں سے کئی ممالک کا تعلق کیریبین خطے سے ہے، جسے سفارتی سطح پر ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ سہولت صرف ان مسافروں کے لیے ہو گی جو ہوائی راستے سے کینیڈا آئیں اور جنہوں نے گزشتہ دس برس کے دوران کبھی کینیڈین ویزا حاصل کیا ہو یا اس وقت ان کے پاس امریکا کا مؤثر نان امیگرنٹ ویزا موجود ہو۔

ایسے افراد بغیر الگ ویزا لیے کینیڈا میں زیادہ سے زیادہ چھ ماہ تک قیام کر سکیں گے، تاہم eTA حاصل کرنا لازمی ہوگا۔کینیڈین حکام کے مطابق اس نئی پالیسی کا مقصد سیاحوں کی تعداد میں اضافہ، بین الاقوامی تعلقات کو وسعت دینا اور کینیڈا کو دنیا بھر کے مسافروں کے لیے مزید پرکشش بنانا ہے۔



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…