کولا لمپور( این این آئی)ملائیشیا کی معروف اداکارہ اور سابق بیوٹی کوئن ایمی نور ٹینی نے انکشاف کیا ہے کہ وی وی آئی پی شخص نے تیسری شادی کے لیے ماہانہ لاکھوں روپے، عالیشان گھر اور گاڑی کی پیشکش کی جسے ٹھکرا دیا۔29 سالہ اداکارہ ایمی نور ٹینی نے یہ انکشاف ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص نے تیسری بیوی بننے کے بدلے بنگلہ، گاڑی، 10 ایکڑ زمین اور ہر ماہ 50 ہزار ملائیشین رنگٹ (تقریباً 34 لاکھ روپے سے زائد)بطور خرچہ دینے کی پیشکش کی۔
ملائیشین اداکارہ نے بتایا کہ اکثر کارپوریٹ ایونٹس کی میزبانی کرتی ہیں جہاں بااثر شخصیات سے ملاقات ہوتی رہتی ہے، کئی افراد فون نمبرز مانگتے یا ملاقات کی دعوت دیتے ہیں تاہم ایک شخص نے حد پار کرتے ہوئے تیسری بیوی بننے کی پیشکش کردی جسے فوری مسترد کردیا۔ایمی نور ٹینی نے مزید بتایا کہ اس شخص کی عمر تقریباً میرے والد کے برابر تھی جس کی وجہ سے یہ پیشکش انہیں مزید ناگوار گزری۔














































