منگل‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2026 

صاحبزادہ فرحان نے ٹی 20 ورلڈ کپ کا ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا

datetime 28  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)  پاکستان کے اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے

بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کا 12 برس پرانا ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا ہے۔سپر ایٹ مرحلے میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران فرحان نے دلکش انداز میں چوکا لگا کر ٹورنامنٹ میں مجموعی رنز کی تعداد 319 سے آگے بڑھائی اور یوں کوہلی کا قائم کردہ سنگِ میل عبور کر لیا۔ اس میچ میں وہ 25 گیندوں پر 40 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ویرات کوہلی نے 2014 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 319 رنز اسکور کر کے ایک ریکارڈ قائم کیا تھا، تاہم اب صاحبزادہ فرحان 323 رنز کے ساتھ فہرست میں سرفہرست آ چکے ہیں۔ رنز بنانے والوں کی فہرست میں سری لنکا کے تلکارتنے دلشان 317 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، جبکہ پاکستان کے بابر اعظم نے 2021 کے ایڈیشن میں 303 رنز اسکور کیے تھے۔ اسی طرح سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے 2010 کے ورلڈ کپ میں 302 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے۔

مزید برآں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بھی صاحبزادہ فرحان 325 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں، جس سے ان کی شاندار فارم کا تسلسل ظاہر ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…