پاکستان کے پانچ بڑے بینکوں کا آئوٹ لک منفی سے مستحکم قرار دیدیاگیا

6  دسمبر‬‮  2019

کراچی( آن لائن ) موڈیز انویسٹر سروس نے پاکستان کے 5 بڑے بینکوں کا آئو آٹ لک (منظرنامہ) منفی سے مستحکم قرار دے دیا اور طویل مدتی کرنسی ڈپازٹ بی 3 ریٹنگ میں ان کی موجودگی کی تصدیق کردی۔ نیویارک سے تعلق رکھنے والے ادارے کے اعلان کے مطابق ان بینکوں میں الائیڈ بینک لمیٹڈ (اے بی ایل)، حبیب بینک لمیٹڈ(ایچ بی ایل)، ایم سی بی، نیشنل بینک پاکستان(این بی پی)

اور یونائیٹد بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) شامل ہیں۔اس سے قبل 2 دسمبر کو موڈیز کی جانب سے حکومت پاکستان کی بی 3 ریٹنگ کی تصدیق کی گئی تھی اور خودمختار ریٹنگ کو منفی سے مستحکم کردیا گیا تھا جو بیرونی خطرات میں کمی اور مالیاتی اصلاحات کو ظاہر کرتا ہے۔تاہم بینکوں کا آٹ لک حکومتی ضمانتوں کی وسعت کے باعث تبدیل کیا گیا جو خطرات سے تقریبا پاک اور بلند ہورہی ہے۔موڈیز کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ بینکوں کی ریٹنگ پاکستان میں آپریٹنگ ماحول کی بہتری اور ملک کے خودمختار کریڈٹ پروفائل’ کی عکاس ہے۔اس کے ساتھ ساتھ موڈیز کی جانب سے مقامی کرنسی ڈپازٹ کو دیا گیا مستحکم آٹ لک بھی ادارے کی جانب سے اس توقع کا اظہار ہے کہ ضرورت پڑنے پر حکومت کے پاس بینکوں کی مدد کرنے کی صلاحیت کم نہیں ہوگی۔بیان کے مطابق موڈیز کی جانب سے بینکوں کی ریٹنگ کی تصدیق ان کے مستحکم ڈپازٹ بیسڈ فنڈنگ کے طریقہ کار، اعلی لیکویڈیٹی بفرز اور کمائی کی اچھی صلاحیت کے ساتھ ساتھ پاکستان میں شرح نمو میں اضافے کے مواقع ظاہر کرتا ہے۔موڈیز کا کہنا تھا کہ آپریٹنگ انوائرمنٹ اور کریڈٹ رسک پروفائل کی خودمختاری میں مزید بہتری سے ریٹنگ بلند ہوسکتی ہے۔تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی خودمختار ساخت کمزور ہونے کی صورت میں بینکوں کی ریٹنگ کم کردی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…