جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

ریکارڈ ٹوٹ گئے،رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم کہاں تک جاپہنچا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 5  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں مختلف شعبوں میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 650 ملین ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔ سرمایہ کاری بورڈ کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے لے کر اکتوبر 2019 تک پاکستان میں مختلف شعبوں میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 650 ملین ڈالر سے بڑھ گیا ہے۔گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 1.66 ارب ڈالر جبکہ مالی سال 2017-18 میں 3.47 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کا شعبہ سر فہرست رہا ہے جس میں مجموعی طورپر278.1 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری دیکھنے میں آئی۔گزشتہ مالی سال کے دوران اس شعبہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 55.7 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ تیل و گیس کا شعبہ بھی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی دلچسپی کا محور رہا جس میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 40.8 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ مالی سال کے دوران اس شعبہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 323.3 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا اسی طرح فنانشل بزنس کے شعبہ میں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں 39.1 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ مالی سال کے دوران اس شعبہ میں 286.5 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی تھی۔ بجلی کے شعبہ میں جاری مالی سال کے دوران اب تک مجموعی طورپر 31.2 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران اس شعبہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 253.6 ملین ڈالر رہا تھا۔ اسی طرح کیمیکل کے شعبہ میں جاری مالی سال کے دوران 13.8 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی ہوئی۔گزشتہ مالی سال کے دوران اس شعبہ میں مجموعی طورپر 134.5 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی تھی۔ جاری مالی سال کے دوران دیگر شعبہ جات میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 195.9 ملین ڈالر رہا۔گزشتہ سال ان شعبہ جات میں 707.8ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…