پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

معاذ صداقت نے سی پی ایل فائنل میں ایک اور نئی تاریخ رقم کردی

datetime 21  ستمبر‬‮  2026 |

جمیکا(این این آئی)پاکستانی بیٹر معاذ صداقت نے کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کے فائنل میں شاندار سنچری بنا کر تاریخ رقم کردی۔

جمیکا کنگز مین کی نمائندگی کرتے ہوئے معاذ نے اینٹیگوا اینڈ باربوڈا فالکنز کے خلاف 58 گیندوں پر 114 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 8 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔اس اننگز کے ساتھ معاذ فرنچائز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی اور سی پی ایل کی تاریخ میں فائنل میں سنچری بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے۔اس سے قبل ایلیمینیٹر میچ میں بھی معاذ صداقت نے 49 گیندوں پر 112 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر سی پی ایل کی تاریخ کے کم عمر ترین سنچورین ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

جمیکا کنگز مین نے معاذ کی سنچری کی بدولت 170 رنز بنائے تاہم اینٹیگوا اینڈ باربوڈا فالکنز نے ہدف 20 گیندیں قبل ہی دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔معاذ نے سی پی ایل 2026 میں سات میچز کے دوران 363 رنز بنائے، ان کی بیٹنگ اوسط 60.50 اور اسٹرائیک ریٹ 174.52 رہا۔فائنل میں 114 رنز کی اننگز نے انہیں سی پی ایل فائنل میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کا ریکارڈ بھی دلا دیا جہاں انہوں نے لینڈل سمنز اور برینڈن کنگ کو پیچھے چھوڑ دیا۔پی ایس ایل اور سی پی ایل میں رواں سال معاذ کے مجموعی رنز 653 ہوچکے ہیں جبکہ ان کے نام دو سنچریاں اور دو نصف سنچریاں بھی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…